27 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے 5 افراد پر مشتمل پارلیمانی دوستی گروپ نے علی اکبر آقائی کی سرپستی میں ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ وان کا دورہ کیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے خوئی، مہاآباد، مرند، سلماس اور يزد علاقوں سےپارلیمانی نمائندوں کے 5 افراد پر مشتمل پارلیمانی دوستی گروپ نے علی اکبر آقائی کی سرپستی میں ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ وان کا دورہ کیا۔ اس گروپ کے ہمراہ 20 افراد پر مشتمل ہلال احمر کے اعلی اہلکاربھی ہیں۔ یہ گروپ زلزلہ سے متاثرہ افراد کو مدد  پہنچانے کی طریقہ کا کا جائزہ لےگی پارلیمانی گروپ نے ایرانی پارلیمنٹ، حکومت اور ایرانی قوم کی طرف سے متاثرہ افراد اور ترکی کی قوم اور حکومت سے ہمدردی و ہمدلی کا اظہار بھی کیا ہے ایرانی پارلیمانی گروپ کے ہمراہ  ایران سے امداد کی چوتھی کھیپ بھی روانہ کی گئی ہے ایران نے ترکی کے شہر وان میں زلزلہ سے متاثرین کے لئے بڑی مقدار میں امداد ارسال کی ہے اور امداد ارسال کررہا ہے۔ ترکی کے شہر وان میں آنے والے زلزلے میں 10 ہزآر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ............

/169